ہوانا،30نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کیوبا میں آں جہانی فیڈل کاسترو کی آخری رسومات میں متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی ہے، جن میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، نکاراگوا کے صدر ڈانیئل اورٹیگا، بولیویا کے صدر ایوو مورالیس اور ایکواڈور کے سربراہِ مملکت رافائیل کوریعا بھی شامل تھے۔ کاسترو کی آخری رسومات کے سلسلے کی مرکزی تقریب دارالحکومت ہوانا کے انقلاب چوک میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر لاکھوں شہریوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فیڈل کاسترو گزشتہ جمعے کی شام نوّے برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔